حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی نکلی ؟ دل دہلا دینے والا انکشاف
Humaira Asghar death
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکا جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وجہ موت کیمیکل ایگزامنرکی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔لاش بہت زیادہ خراب ہوچکی تھی،پولیس کومتوفیہ کے وارث نہیں مل رہے ، والد نے بھی آنے سے انکارکر دیا۔

ادھر والد اور بھائی کی جانب سے لاش لینے سے انکار اور لاتعلقی کے بعد حمیرا کی بہن اور بہنوئی نے لاش وصول کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے ۔

دوسری جانب اداکارہ کیس میں دل دہلا دینے والا انکشاف بھی سامنے آیا ہے ۔ لاش ایک یا دو ہفتے نہیں بلکہ 6 مہینے پرانی نکلی، فلیٹ کی بجلی بھی 4 ماہ قبل منقطع ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرہ اصغر کا آخری انٹرویو وائرل

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے بتایا کہ حمیرا کے والد نے ڈیڑھ سے دوسال قبل ان سے قطع تعلق کرلیا تھا۔ مہزورعلی نے مزید بتایا پولیس کوحمیرا کے 2موبائل فون ملے ہیں جو ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ حمیرا نے اپنے موبائل فون سے آخری کال اکتوبر 2024 میں کی تھی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری اور حمیرا کی کسی دوست نے بھی پولیس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔