
ذرائع کے مطابق 7 جولائی کو ڈولفن فورس نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اُن کی گاڑی کو روکا، جس کے شیشے غیر قانونی طور پر سیاہ کیے گئے تھے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے بلیک شیشے اتار دیے اور قانونی نوٹس بھی جاری کیا۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اس سے قبل بھی بہت سے تنازعات میں ملوث رہے ہیں، جن میں عوامی مقامات پر بدسلوکی، سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کی اشاعت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ مداخلت شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ نتاشہ علی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب بٹ پر اس وقت لاہور پولیس کی جانب سے مختلف دفعات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، جب کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کی تنقید و حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 45 لاکھ سے زائدسبسکرائبرز ہیں، تاہم ان کی بڑھتی ہوئی شہرت کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف شکایات میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔