
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر قانون کی گرفت میں آ گئے۔ سی سی ڈی اقبال ٹاؤن پولیس نے انہیں چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی باوردی اور مسلح گارڈز کی ویڈیوز پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق، کاشف ضمیر اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سی سی ڈی نے کارروائی کے دوران کاشف ضمیر کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سجل ملک کو کیسے شوہر کی تلاش؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا
مزید برآں گرفتاری کے بعد کاشف ضمیر کا اعترافی ویڈیو بیان بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے، جس میں وہ ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ اور طاقت کے کلچر سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کو فروغ دینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 2, 2025