سجل ملک کو کیسے شوہر کی تلاش؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا

معروف ٹک ٹاکر و اینکر سجل ملک سنو نیوز کے پروگرام "سنو تو سہی" میں بطور مہمان شریک ہیں
July, 2 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) سجل ملک نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کس قسم کے شوہر کی خواہش رکھتی ہیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی ابھرتی ہوئی اسٹار سجل ملک، جنہوں نے TikTok پر اپنے منفرد انداز اور دلچسپ ویڈیوز سے 1,76,000 سے زائد فالوورز اور 20 لاکھ سے زیادہ لائکس حاصل کیے، حال ہی میں سنو نیوز کے مقبول پروگرام سنو تو سہی میں جلوہ گر ہوئیں۔
متعدد لڑکیاں شادی کی آفر کر چکی ہیں، میرا کوئی ارادہ نہیں: یوٹیوبر ارشد
پروگرام کے دوران میزبان نے سجل سے ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ آپ کو کیسا شوہر چاہیے؟ اس پر سجل نے بغیر کسی جھجک کے جواب دیا کہ وہ کسی کی شکل و صورت کی قائل نہیں، بلکہ اسے ایک ایسا شوہر چاہیے جو سچا، وفادار ہو اور زندگی کے مشکل وقتوں میں بھی سکون کا باعث بنے۔ سجل کا کہنا تھا، "مجھے ایسا ہمسفر چاہیے جو آفتوں کے دور میں چین کی گھڑی ثابت ہو۔"
واضح رہے کہ ان کا یہ بیان نہ صرف دلوں کو چھو گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے