جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر لُک دیکھ کر مداح حیران
 معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی بغیر فلٹر لُک نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
وائرل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی بغیر فلٹر لُک نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ان دنوں ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے دکھائی دے رہی ہیں۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں جنت مرزا اپنی بہن سحر مرزا کے ہمراہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں تاہم انہوں نے ویڈیو میں فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں"، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو پورا کیا ہوا ہے"۔

ایک صارف نے کہا کہ "میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے"۔

@jannatmirza11031 Who understands my satuation🩷 #foryou #foryoupage #jannatmirza ♬ original sound - J M

خیال رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنی شہرت کا سفر 2018 میں ٹک ٹاک سے شروع کیا تھا، جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 25 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔