
ذرائع کے مطابق، تقریب میں شوبز و سوشل میڈیا کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں جنت مرزا، علیشبا انجم، زرناب خالد اور معاذ صفدر شامل ہیں۔ محفل میں قوالی کی دھنوں، رقص، اور رنگ برنگے ملبوسات نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آگئیں
ربیکا خان نے آئس بلیو رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا جس پر باریک شیشہ کاری اور گوٹا کناری کا کام تھا۔ ان کا سنگھار کشیش جیولری اور ہم آہنگ دوپٹے کے ساتھ مکمل ہوا۔ حسین ترین نے بھی اسی رنگ کا نفیس کرتے ، ٹراوزر کا انتخاب کیا، جب کہ ان کی نیلی لینز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
دلہا اور دلہن کی جوڑی کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا، مزید کہ تقریب کی تصویریں و ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یاد رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین کو پاکستانی ڈیجیٹل ورلڈ کا مقبول ترین جوڑا مانا جاتا ہے، جن کی جوڑی ہزاروں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ مداح اب ان کے نکاح اور ولیمے کی جھلکیاں دیکھنے کے لیے بے قرار