مشہور ٹک ٹاکر منشیات کے الزام میں گرفتار
TikTok star
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے بابرا نامی ٹک ٹاکرکو نوجوانوں کو مختلف مقامات پرمنشیات فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

ساؤتھ درخشاں ڈسٹرکٹ پولیس نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور ایک بڑے منشیات کے نیٹ ورک کی تفتیش جاری ہے۔

@bebo_balouch_786

my love is priceless baby! no money can buy me 🤗👑

♬ original sound - Bebo_balouch🍓

واضح رہے کہ بابرا، جو گلشنِ اقبال میں رہائش پزیر ہے، نے 2007 میں ماڈلنگ کے ذریعے شہرت کمائی اور بعد میں ایک ٹک ٹاک اسٹار کے طور پر معروف ہوئیں۔ تحقیقات کے مطابق، بابرا نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اور پھر شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

@bebo_balouch_786

 

حکام کے مطابق بابرا کی ذاتی زندگی میں کئی مشکلات تھیں۔ اس کے والدین کی طلاق ہو چکی تھی اور اُس کی والدہ نے 2017 میں دوسری بار شادی کی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے سوتیلے والد کے گھر میں روزانہ کی لڑائیوں کا سامنا کرتی رہی، جس کے بعد اُس نے مسلم کمرشل میں ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہو کر ماڈلنگ کی کیرئر جاری رکھا اور اپنی سوشل میڈیا موجودگی کو بڑھایا، یہاں تک کہ وہ ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عیناآ صف اور ثمر جعفری کا آپس میں کیا تعلق؟ حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

@bebo_balouch_786

 

♬ original sound - Syed Ali Gillani

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بابرا ایک دوہری زندگی بسر کر رہی تھی۔ وہ مہنگے علاقوں میں ہونے والی نجی تقریبات میں شامل ہونے لگی جہاں اسے کرسٹل میتھ (جسے اکثر آئس کہا جاتا ہے) اور کوکین جیسی منشیات سے واسطہ ہوا۔ کچھ وقت بعد، وہ منشیات کی عادت میں مبتلا ہونے کے سبب ان تقریبات اور ذاتی تعلقات کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرنے لگی۔

@bebo_balouch_786

 

♬ original sound - Love_typist

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی پارٹیوں پر نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ بابرا کے نیٹ ورک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔