
ذرائع کے مطابق حال ہی میں حسن چوہدری کے پروگرام میں عینا نے اس متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی امی اور ثمر جعفری کی والدہ کالج کی اچھی دوستیں رہ چکی ہیں، اور اسی پس منظر میں ان کے درمیان ایک خاندانی تعلق ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔
عینا نے کہا کہ ڈرامہ سیریل مائے ری میں ان کی اور ثمر کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، اور اب وہ نئے ڈرامے پرورش میں بھی ایک ساتھ نظرآ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ بعض مداحوں نے ان کے درمیان خاص قربت کو محسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا ٹریلر وائرل
عینا نے کہا، ہم ایک دوسرے کے لیے سپورٹ سسٹم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس دوستی اور اپنائیت کی وجہ سے سیٹ پرماحول نہایت خوشگوار ہوتا ہے جس سے کام میں آسانی اور نیچرل لک آ جاتا ہے۔
تجربہ کاروں کا کہنا ہے کہ ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں اداکاروں کی باہمی سمجھ بوجھ اور اعتماد کا بڑا کردار ہوتا ہے، اور عینا آصف و ثمر جعفری کی ٹی وی پر جوڑی اسی کی ایک بہترین مثال ہے۔