اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Sanam Saeed
فائیل فوٹو
لاہور:( ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صنم سعید اور فنکار محب مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، خوش باش جوڑے نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کا نام ولی حسن مرزا رکھا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ شوبز انڈسٹری سمیت فنون لطیفہ سے وابستہ متعدد شخصیات نے جوڑے کو اس خوش آئند موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رہائشی فلیٹ سے معروف اداکارہ عائشہ خان کی لاش برآمد

واضح رہے کہ صنم سعید ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے میں اپنی عمدہ اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں، جبکہ محب مرزا بھی ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے ولی حسن مرزا کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔