
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے انڈسٹری میں بہت کام کر لیا ہے اب اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں۔
شریک حیات میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق پوچھے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایسا جیون ساتھی چاہتی ہوں جو احترام کرے، میرا ہر موقع پر ساتھ دے ، میری بات کو غور سے سنے۔
کیریئر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام نہیں کیا، میرا مقصد صرف کام کرنا ہے چاہے ساتھی اداکار سینئر ہو یا جونیئر اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔
لائبہ خان نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے شوبز میں اب بہت کام کر لیا ہے، اب مجھے شادی کرنی ہے، میں مختلف پروگرامز پر شادی کے حوالے سے بہت بار بات کرچکی ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک میری شادی نہیں ہو پارہی۔
یاد رہے کہ اداکارہ لائبہ خان "کفارہ"، "بے لگام"، "تیرے آنے سے" ، "آس پاس"، "آفت" اور " انتقام" جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔