
عائزہ خان اور دانش تیمور کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے دونوں شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ عید کے موقع پر لی گئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں اداکار جوڑی نے عید کے پرمسرت موقع کے لیے سفید مشرقی لباس کا انتخاب کیا ہے اور رومانوی انداز میں مختلف پوز دیتے دکھائے دے رہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچادیا اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے عید کی مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
دوسری جانب اداکارہ ثناء جاوید نے بھی عید کے موقع پر شوہر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئی تصاویر کو انسٹاگرام کی زینت بنایا جس میں دونوں میاں بیوی ایک دوسرے پر محبت کی برسات کرتے دکھائی دیے۔
ثناء جاوید نے پوسٹ میں شوہر شعیب ملک کو ٹیک کرتے ہوئے عید مبارک لکھا اور اس کے ساتھ ہی محبت کے ایموجی "دل" کا بھی استعمال کیا۔