
حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران مریم نفیس اسلام آباد یونائیٹڈ کی سپورٹ کے لیے اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ خصوصی طور پر گراؤنڈ میں پہنچیں۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھرپورٹ سپورٹ کی بلکہ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کے ساتھ اپنے انوکھے رشتے کا بھی انکشاف کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کے ساتھ اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اعظم میرے لیے بیٹوں کی طرح ہے، میں نے خود ایک بار اس سے کہا تھا کہ تم میرے بچے جیسے ہو اور اُس دن سے وہ مجھے ماں ہی کہتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اعظم مجھے محبت سے ’منہ بولی ماں‘ کہہ کر پکارتا ہے اور یہ رشتہ میرے لیے فخر کا باعث ہے، میں یہاں گراؤنڈ میں صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی سپورٹ کے لیے ہی نہیں بلکہ خاص طور پر اعظم خان کے لیے آئی ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے میری سپورٹ اعظم خان کی وجہ سے ہی ہے۔
اعظم خان سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان زیادہ تر گفتگو کرکٹ سے زیادہ ذاتی اور خوشگوار موضوعات پر ہوتی ہے۔