
ہانیہ عامر کو ان کی قریبی دوست و نامور اداکارہ یشما گل نے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جس پر ہانیہ عامر کا جواب آگیا تاہم دونوں اداکاراؤں کی اس مختصر گفتگو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے دوست یشما گل نے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلو۔
ہانیہ عامر نے بھی اس تبصرے کا جواب دیا اور لکھا کہ لائن میں لگ!
دونوں اداکاراؤں کے درمیان ہونے والی یہ مختصر مگر دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکے ابھی زندہ ہیں، یشما گل کو ہانیہ سے شادی کا ذہن سے خیال نکال دینا چاہیے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یشما گل بلا وجہ ضرورت سے زیادہ اداکاری کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں، اس سے قبل بھی ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کو جیولری شاپ پر انگوٹھیاں پہناتے دکھائی دیں۔
قیاس کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر ویڈیو کسی پروموشنل ایونٹ کا حصہ تھی، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔