نادیہ افگن کے فیروز خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات، انڈسٹری میں ہلچل
فائیل فوٹو
May, 27 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے نامور پاکستانی اداکار فیروز خان سے متعلق دلچسپ انکشافات کر کے مداحوں اور ڈرامہ انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ۔
حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف ڈراموں اور اداکاروں پر اپنی رائے کا اظہار کی
پروگرام کے دوران نادیہ افگن نے فیروز خان کے نئے ڈرامہ سیریل ہمراز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر ان کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز خان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے فیروز خان سیٹ پر خود کو دوسروں سے الگ رکھتے ہیں اور بعض اوقات اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں پر اثر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ میری ذاتی رائے نہیں ہے بس جو سنا ہے وہ بتا رہی ہوں۔
نادیہ افگن نے کہا کہ اداکاری کے حوالے سے وہ اچھے اداکار ہیں لیکن ہر ڈرامے میں وہ فیروز خان ہی لگتے ہیں کردار میں مکمل طور پر ڈھلتے نہیں ہیں۔
سینئر اداکارہ نے فیروز کے کرداروں کے انتخاب پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان زیادہ تر ہیرو ٹائپ رولز کرتے ہیں ، حقیقت سے جڑے یا منفرد کردار بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔
فیروز خان اور عائزہ خان کو ریٹنگ دیتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ میں فیروز خان کو 10 میں سے 6 نمبر دوں گی جبکہ عائزہ خان کو 8 نمبر ملنے چاہئیں۔
خیال رہے کہ فیروز خان خانی، اے مشتِ خاک، اخاڑہ اور خدا اور محبت کے جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، حال ہی میں عائزہ خان کے ہمراہ انکا نیا ڈرامہ ہمراز نشر ہوا ہے جس میں انکا کردار اب تک منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔