نیلم منیر سے متعلق 10 سال قبل کی گئی پیشگوئی حقیقت میں بدل گئی
 معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 10 سال قبل کی گئی پیشگوئی حقیقت میں تبدیل ہو گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 10 سال قبل کی گئی پیشگوئی حقیقت میں تبدیل ہو گئی۔

حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اس دوران ان کی شادی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ کو یاد دلایا کہ 10 سال قبل وہ ان کے ہی پروگرام میں شریک تھیں جس میں ایک نجومی نے ان کی شادی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ کی شادی کسی عرب ملک میں ہو گی یا وہ کوئی پاکستانی نژاد عرب شہری ہو گا۔

میزبان نے پروگرام کے دوران اداکارہ کا پرانا ویڈیو کلپ بھی نشر کیا جس میں اس وقت نیلم نے نجومی کی پیشگوئی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ کسی عرب شہری سے شادی کریں، وہ پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جائیں گی۔

نیلم منیر نے پرانا ویڈیو کلپ دیکھ کر اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ستاروں کا حال بتانے والے نجومی نے صرف تُکا مارا تھا، ان کی شادی اتفاقیہ طور پر دبئی میں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اداکاارہ نیلم منیر رواں برس جنوری میں پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص راشد خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، شادی کے بعد نیلم کافی عرصہ ٹی وی سکرین سے دور ہیں۔

اس دوران نیلم منیر کے شوبز چھوڑنے کی افواہیں بھی پھیلی تھیںتاہم اداکارہ شوبز چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی تھی۔