پاکستان کے مایہ ناز سینئر اداکار آصف رضا میر نے آخرکار اپنے بیٹے احد رضا میر اور سابقہ بہو سجل علی کی علیحدگی سے متعلق لب کشائی کر دی، حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران نہ صرف انہوں نے سجل کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے کی تصدیق کی، بلکہ ایک حساس موضوع پر کھل کر گفتگو کی، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
آصف رضا میر نے بتایا کہ وہ جلد ہی بڑے پراجیکٹ ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں سجل علی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں مگر احترام باقی رہنا چاہیے۔
علاوہ ازیں آصف رضا میر نے سجل کے فیصلے کو حوصلے اور ذہانت کی علامت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ دونوں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر فن کی راہ پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کی وائرل ویڈیو میں احد اور سجل کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح جذباتی ہو گئے تھے، اس پر آصف رضا میر نے نہایت وقار اوردانائی سے جواب دیا کہ ہماری فیملی میں اتنی پختگی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
مزید یہ کہ رشتے بننا اور ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہیں، اصل عظمت یہ ہے کہ زخموں کو نہ کُریدا جائے بلکہ وقار سے آگے بڑھا جائے۔