
تفصیلات کے مطابق، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اور اس کے دو ساتھی ایک سفید گاڑی میں بیٹھے نوجوان کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ واقعے کے دوران رجب بٹ نہ صرف گاڑی کا راستہ روکتا ہے بلکہ نوجوان پر حملہ بھی کرتا ہے جبکہ اس کے ساتھی بھی اس عمل میں شامل دکھائی دیتے ہیں۔
عمران نامی متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب ایک موٹرسائیکل سوار بار بار زگ زیگ کر کے ان کی گاڑی کے سامنے آ رہا تھا۔ عمران کے مطابق، انہوں نے موٹرسائیکل سوار کو محتاط رہنے کا کہا جس پر کچھ ہی دیر بعد رجب بٹ اور اس کے ساتھی ان کی گاڑی کے آگے آ کر رک گئے اور بنا کسی بات چیت کے ان پر حملہ کر دیا۔
معروف #tiktoker #Rajabbutt کی بدمعاشیاں جاری،رجب بٹ نے شہری کو پہلے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ویڈیو وائرل ہونے پر معافی مانگ کر صلح کرلئ،یہ غلطی اور معافی کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔۔ pic.twitter.com/kmvgPvVTb3
— Bilal Nadeem 🇵🇰محمد بلال ندیم (@MBilalkhan525) May 16, 2025
شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے پر سخت پریشان ہوئے اور جب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو انہوں نے انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر رجب بٹ اور دیگر افراد کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
تاہم بعد میں، ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی اور متاثرہ شہری عمران سے صلح کر لی۔ لاہور پولیس کے مطابق، رجب بٹ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور دونوں فریقین کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے طے پا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران نے رجب بٹ کو معاف کر دیا ہے اور اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔
معروف #tiktoker #Rajabbutt کی بدمعاشیاں جاری،رجب بٹ نے شہری کو پہلے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ویڈیو وائرل ہونے پر معافی مانگ کر صلح کرلئ،یہ غلطی اور معافی کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔۔ pic.twitter.com/kmvgPvVTb3
— Bilal Nadeem 🇵🇰محمد بلال ندیم (@MBilalkhan525) May 16, 2025
پولیس نے اس معاملے کو ایک "غلط فہمی" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین نے آئندہ ایسا واقعہ نہ دہرانے کا وعدہ کیا ہے۔