رجب بٹ کو ایک بار پھر صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Rajab Butt Controversy
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) رجب بٹ کو اپنی اہلیہ کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر سوشل میڈیا سصارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

رجب بٹ جو کہ یوٹیوب کی دنیا کے ایک معروف شخصیت ہیں، پچھلے دنوں میں اپنے ایک وی لاگ کی وجہ سے سخت تنقید کا شکار ہوگئے۔ ویڈیو میں رجب بٹ اپنی اہلیہ ایمان بٹ کے ساتھ غیر مناسب سلوک کرتے دکھائی دیے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

وی لاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر اپنی اہلیہ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

 یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک طرف جہاں رجب بٹ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں، وہیں دوسری طرف ان کے اس انداز نے ان کے چاہنے والوں کو مایوس کر دیا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ رجب بٹ شاید ایک اچھے بھائی اور بیٹے بن سکتے ہیں، لیکن وہ ایک اچھے شوہر کا کردار ادا نہیں کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ایمان بٹ کی برداشت اور تحمل کی تعریف کی اور رجب بٹ کو اپنی بیوی کے حقوق کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں، اور ان کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بڑی تعداد میں فالوورز موجود ہیں، لیکن اس ویڈیو نے ان پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا، اور ان کے چاہنے والوں نے انہیں ایک بہتر شوہر بننے کا مشورہ دیا ہے۔