گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کے نئے گانے نے دھوم مچا دی
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کا نیا گانا " دل ربا" میوزک لوورز کے دلوں کی دھڑکن بن گیا
نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کے نئے گانے دل ربا نے دھوم مچا دی
لاہور: (کلچرل رپورٹر) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کا نیا گانا " دل ربا" میوزک لوورز کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔ شاندار ویڈیو عکسبندی کرنے پر نامور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کے شوبز حلقوں میں چرچے ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کے شاندار آغاز ہوتے ہی ایک بعد ایک سپر ہٹ ویڈیو سونگز شائقین کو متاثر کرنے لگ گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہوں یا میوزک پلیٹ فارم ہر جگہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کی ویڈیوز کی تعریفیں ہونے لگی۔

نوجوان نسل کی اولین پسند گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کا نیا گانا دل ربا ریلیز ہوتے ہی میوزک کے دلدادہ افراد کا پسندیدہ ویڈیو سونگ بن گیا۔ اس کی شاندار عکسبندی سٹوری بورڈ نے میوزک لوورز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا جبکہ میوزک حلقوں کی جانب سے لیجنڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اس گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھنے والوں کی تعدادایک کروڑ تک پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میی میوزک لوورز اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھئے کو مل رہی ہے۔ یہ سب ویلو ساؤنڈ سٹیشن کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، امید کرتے ہیں آئندہ آنے والے گانے بھی اسی طرح معیاری ہونگے۔

گانوں کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے، ہمسایہ ملک بھارت سے شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں۔ یاد رہے ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں