
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوست "پتلو" کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لیا ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ میں اور میرے چند دیگر دوست قطر میں ہیں اور ہم نے پتلو کو بھی ملنے کیلئے بلایا تھا ، پہلے تو اس نےآنے سے انکار کیا لیکن پھر رضا مند ہو گیا۔
یوٹیوبر رجب بٹ نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے پتلو کی ٹکٹ کروائی تھی تاہم آج اسے دبئی ایئر پورٹ پر حراست میں لےلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونیوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا،مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ رجب بٹ توہین مذہب کے الزامات کے بعد خود بھی ملک سے باہر ہیں، انہوں نے اپنے متنازع بیان پر متعدد بار معافی بھی مانگی تھی۔