ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و ابھرتی ہوئی اداکارہ سامعہ حجاب نے اپنی مبینہ فحش ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و ابھرتی ہوئی اداکارہ سامعہ حجاب نے اپنی مبینہ فحش ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی مبینہ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی اس نازیبا ویڈیو پر لب کشائی کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامعہ حجاب نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مبینہ نازیبا ویڈیو پر بات کرتے ہوئے اسے جعلی اور اے آئی جنریٹڈ قرار دیا۔

سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ مبینہ نازیبا ویڈیو میں نظر آنیوالی لڑکی میں نہیں ہوں بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ہے اور یہ جعلی ویڈیوز میرے سابق بوائے فرینڈ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن مداحوں کی جانب سے تشویش کو دیکھتے ہوئے میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز جعلی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مداحوں کی جانب سے مجھے کئی پیغامات موصول رہے ہیں جس میں مداح کہہ رہے ہیں وائرل ہونے والی مبینہ فحش ویڈیوز میں آپ نہیں لگ رہیں، لگتا ہے کہ وہ آپ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز ہیں۔

سامعہ حجاب کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کا نام گوگل سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ٹرینڈ کررہا ہے اور بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ ٹک ٹاکر کی ویڈیوز جعلی نہیں بلکہ اصلی ہیں جو کسی نے لیک کردی ہیں ۔