مہک ملک پر مقدمہ درج، وجہ کیا بنی؟
معروف رقاصہ مہک ملک / فائل فوٹو
April, 11 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف رقاصہ مہک ملک پر شادی کی نجی تقریب میں فحش گانوں پر رقص کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رقاصہ مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، اس مقدمے میں تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق منڈی یزمان کے نواحی گاؤں میں منعقدہ مہندی کی نجی تقریب میں مہک ملک کو رقص کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جہاں مہک ملک نے نیم عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر رقص کیا جبکہ دیگر ملزمان ان پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔
مقدمے میں 10 ملزمان کو نامزد جبکہ 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ تقریب میں کچھ سرکاری ملازمین بھی شامل تھے جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی موجود تھا، تاہم سرکاری ملازمین کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025
بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
October, 25 2025