
اداکارہ حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید لُکس شیئر کیے جس میں وہ اپنے شوہر آرز احمد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔
مذکورہ تصاویر میں حبا بخاری اور آرز احمد نے ٹوئننگ کررکھی ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "میٹھی عید، بہت ساری دعاؤں اور محبت کیساتھ" ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کو مینشن کرتے ہوئے اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کبریٰ خان نے بھی شوہر گوہر رشید کے ہمراہ عید کی تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں ایک دوسرے پر محبت نچھاور کرتے دکھائی دیئے۔
عید کے پرمسرت موقع کیلئے گوہر خان نے آف وائٹ شلوار قمیض کیساتھ ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا جبکہ ان کی اہلیہ کبریٰ خان نے بھی ہلکے رنگ کی لانگ شرٹ کیساتھ پاجامہ زیب تن کررکھا تھا۔
کبریٰ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ"الحمدللہ ہماری حسین عید" ، مداحوں کیجانب سے نوبیاہتا جوڑے کو عید کی مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
علاوہ ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے بھی شوہر علی انصاری کے ہمراہ عید کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو بھی اٹھا رکھا تھا۔
مذکورہ تصاویر میں صبور علی نے گلابی ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ علی انصاری نے آف وائٹ شلوار قمیض کا انتخاب کیا، اداکار جوڑے کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے عید کی مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔