
حال ہی میں اداکارہ جنت مرزا نجی ٹی وی کی سحری ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران اداکارہ سے میزبان نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ڈراموں کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہے اورمیں فضائی حادثات سے خوفزدہ ہوں ، اسی خوف کے باعث بار بار جہاز کا سفر کرنے سے گریز کرتی ہوں۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ڈرامہ سائن کر نا ایک طویل ذمہ داری ہے اسی وجہ سے میں نے ڈرامہ انڈسٹری کو جوائن نہیں کیا۔
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے کراچی منتقل ہونے اور رہائش اختیار کرنے سے متعلق سوال پوچھا جس پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ میں اور میری فیملی فیصل آباد میں ہی رہنا پسند کرتے ہیں، فی الحال ہمارا کراچی منتقل ہونے اور رہائش اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی، وہ ہدایتکار سید نور کی فلم باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔