اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
اداکارہ نازش جہانگیر / فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کریں۔ یہ مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور اس میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے نازش جہانگیر اور دیگر ملزمان کو 22 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کروا دیئے ہیں۔