
نمرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے، نمرہ اپنی مصروفیات کے حوالے سے بھی اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر و بیشتر آگاہ رکھتی ہیں، نمرہ نے اپنی جاندار اداکاری کے سبب شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنایا ہے اور مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتی ہیں
انہی وجوہات کی بنا ہر ان کے مداح ان کی مصروفیات سے آگاہ رہتے ہیں، 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے زندگی کی نئی شروعات کے حوالے سے نمرہ نے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خوشخبری سنائی تھی۔
اپریل 2020 میں ہونیوالی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی،تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مختلف سوالا کے جوابات دیئے۔
سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ " بھائی صاحب آپ کب شادی کررہی ہیں؟" جس پر نمرہ نے مداح کا انداز اپناتے ہوئے ہی جواب دیا کہ "جلد بہن جی"۔+
نمرہ خان نے کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات کا سلسلہ شروع ہوگیا مداحوں نے ان سے ہونے والے دلہا سے متعلق جاننا چاہا۔
تاہم اداکارہ کس سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں اور کب شادی کے بندھن میں بندھتی ہیں اس حوالے سے تو انہوں نے نہیں بتایا البتہ مداح متجسس ہیں کہ نمرہ خان کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔