
حال ہی میں اداکارہ وینا ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ مختلف پوز دیتے ہوئے نعت’میں بھی روزے رکھوں گی‘ پڑھتے ہوئے دکھائی دیں۔
مذکورہ ویڈیو میں وینا ملک نے نعت پڑھتے ہوئے مختلف لباسوں زیب تن کررکھے تھے جبکہ ویڈیوز میں وہ کسی گانے کی طرح ادائیں بھی دکھاتی نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اورخدا سے معافی مانگنے کی تلقین کی۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کو مسلمانی کے طعنے دیتے ہو ئے کہا کہ جس طرح آپ کر رہی ہیں، یہ اصل اسلام نہیں ہے، بعض افراد نے کہا کہ اداکارہ جو پڑھ رہی ہیں، وہ نعت یا حمد نہیں ہے، نعت اور حمد میں خدا اور اس کے پیغمبرؐ کی تعریف ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اداکارہ رمضان کی روحانیت کا مذاق اڑا رہی ہیں اور ان کے انداز سے نعت خوانی کے بجائے شوبز کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔