
حال ہی میں اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر کبریٰ خان عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جو انہوں نے رخصتی کے روز پہنا تھا، اس موقع پر انہوں نے ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن رکھا ہے جس ہوا نگوں کا کام جوڑے کی خوبصورتی کو دوام بخش رہا ہے۔
اس موقع پر اداکارہ نے گہرا میک اپ کررکھا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہے، صوفے پر بیٹھی اداکارہ مختلف پوز دے کر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں جبکہ نازک اداؤں سے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں بھی گرا رہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی خوب تعریفیں کررہے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اس نو بیاہتا اداکارہ کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔