مفتی قوی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کیلئے تیار

مفتی قوی اور اداکارہ راکھی ساونت/ فائل فوٹو
February, 4 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈلز، ٹک ٹاکرز، اداکاراؤں کیساتھ ویڈیوز، تصاویر، سیلفیاں بنوانے پرخبروں میں رہنے والے مفتی قوی بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کیلئے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی قوی نے یوٹیوبر کو انٹرویو میں اداکارہ سے مشروط نکاح کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا وہ اپنے نکاحوں کی تعداد نہیں بتائیں گے، برصغیر کے بہت بڑے سیاسی، علمی و ادبی گھرانے کی خاتون سے بھی نکاح کیا تھا لیکن وہ جلد انتقال کر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک و دیگر علما کی تحقیق کے مطابق ہندوؤں کی کتاب الہامی ہے اسلئے راکھی ساونت بھی اہل کتاب ہوئیں اور وہ ان سے نکاح کر سکتے ہیں، اس پر تیار ہیں صرف ایک شرط ہے کہ وہ بتائیں کہ کہیں انکا ہندو یا مسلم مذہب کے تحت کوئی نکاح تو نہیں ہوا ؟ ساتھ ہی انہوں نے اپنی والدہ کی اجازت سے یہ نکاح کی شرط بھی رکھی۔
مفتی قوی کی راکھی سے مشروط نکاح کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ مفتی قوی ماضی میں 3 درجن نکاح کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔