
امشا رحمان جن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں،ان ویڈیوز کے لیک ہونے سے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے اور ان کے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیوز مبینہ طور پر مشہور ٹک ٹاکر اور ان کے بوائے فرینڈ کے نجی لمحوں کی ہیں،جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کمرے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد امشا رحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوش میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے بارے میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی ہیں،اس سے قبل بھی کئی مشہور ٹک ٹاکرز کو ایسی افسوسناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ماضی قریب میں دیکھیں تو حریم شاہ اور صندل خٹک کی نازیبا ویڈیوز بھی پہلے لیک ہو چکی ہیں،جنہوں نے عوام اور سوشل میڈیا پر بڑی بحث چھیڑ دی تھی۔اس کے علاوہ جنت مرزا کا بھی ایک مبینہ سکینڈل سامنے آیا تھا،جس نے ان کی ساکھ کو کافی حد تک متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مناہل ملک اور امشا رحمان کے بعد متھیرا کی مبینہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک
اس کے ساتھ ساتھ کچھ دن قبل انسٹا اکاؤنٹ پر 18 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جنہوں نے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
ایسے سنگین نوعیت کے واقعات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے متعلق کئی سخت سوالات اٹھاتے ہیں،خاص طور پر اگر پرائیویسی کے حوالے سے دیکھا جائے۔
صارفین کی نجی معلومات اور ویڈیوز کی حفاظت کیلئے سوشل میڈیا کمپنیاں اور صارفین کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے نازیبا واقعات کو روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ امشا رحمان کیطرف سے تاحال اب تک اس معاملے پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے،تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر خوب تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔
مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اداروں کو سخت قانونی کارروائی کرنی چاہیے ،تاکہ معاشرے میں ایسے فحش مواد سے بچا جا سکے۔