عوام کے رویوں نے اندر سے ماردیا، مداح معاف کردیں: مناہل ملک
Minahil Malik
لاہور: (ویب ڈیسک) مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک نے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی اور دوبارہ کبھی چہرہ نہ دکھانے کا اعادہ بھی کر لیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح ان ویڈیوز کو لے کر کافی تنقید کر رہے ہیں۔

ویڈیوز وائرل ہونے پر مناہل کی جانب سے اسے بے بنیاد قرار دیا گیا اور قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا بھی کہا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ ساری ویڈیوز نقلی ہیں اور ان کو ایڈیٹ کیا گیا ہے، بعد ازاں ان ویڈیوز کو لے کر ساتھی ٹک ٹاکرز کا نام بھی اس معاملے میں شامل کیا گیا، شوبز شخصیات سمیت دیگر سماجی شخصیات کی جانب سے ان ویڈیوز کو سستی شہرت کے لئے ایک سٹنٹ بھی قرار دیا گیا اور الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز خود لیک کی ہیں۔

اس ساری صورتحال کے اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوریز میں ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک

 مناہل ملک نے اپنی انسٹا سٹوری میں مزید لکھا کہ وہ آخری بار مداحوں سے مخاطب ہیں، انہوں نے کبھی اس طرح بات نہیں کی،وہ تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، لوگوں کے رویوں نے انہیں توڑ دیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو تجویز دی کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور غلطیاں کرنے پر معافیاں مانگیں اور معاف بھی کردیا کریں، اس زندگی کا کچھ پتا نہیں۔

مناہل ملک نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے، پتا نہیں کب کیا ہوجائے، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے۔