مناہل ملک جن کے انسٹاگرام پر 18 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،ان ویڈیوز کے لیک ہونے سے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
یہ ویڈیوز مبینہ طور پر مناہل ملک اور ان کے بوائے فرینڈ کی نجی لمحوں کی ہیں،جن میں وہ ایک کمرے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور صارفین کی جانب سے ان کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی مشہور ٹک ٹاکرز کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مثال کے طور پر حریم شاہ اور صندل خٹک کی نازیبا ویڈیوز بھی پہلے لیک ہو چکی ہیں،جنہوں نے عوام اور سوشل میڈیا پر بڑی بحث چھیڑ دی تھی۔اس کے علاوہ جنت مرزا کا بھی ایک مبینہ سکینڈل سامنے آیا تھا،جس نے ان کی ساکھ کو متاثر کیا۔
یہ واقعات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے متعلق کئی سوالات اٹھاتے ہیں،خاص طور پر اگر پرائیویسی کے حوالے سے دیکھا جائے۔صارفین کی نجی معلومات اور ویڈیوز کی حفاظت کیلئے سوشل میڈیا کمپنیاں اور صارفین کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے نازیبا واقعات کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ مناہل ملک کی طرف سے اب تک اس معاملے پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے،تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔