عمران ہاشمی حادثے کا شکار ہوگئے
Emran Hashmi
ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم کے مشہور اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں،جس کے باعث انہیں گردن پر چوٹ لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں  سپائی تھرلر فلم گڈ اچاری کے دوسرےحصے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جو کہ حیدرآباد دکن میں شوٹ کی جارہی ہے۔

میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق سٹار اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی ریکارڈنگ کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر آج ممبئی واپس پہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران ہاشمی  نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق تاحال کوئی بھی بیان نہی دیا،تاہم ایک کاروباری ساتھی سنی کھنہ نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے پر زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار،ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ادیوی شیش بھی فلم کا حصہ ہیں،عمران ہاشمی نے فلم کی کاسٹ میں شمولیت پر پریس نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

عمران ہاشمی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا تھا کہ فلم کے کہانی نے مجھے اس اسپائی تھرلر فلم کا حصہ بننے پر مجبور کردیا ہے،جو کہ جاسوسی فلموں کی فہرست میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

فوسری جانب ادیوی شیش نے بھی اس سے متعلق کہا تھا کہ میں عمران ہاشمی کی جی 2 میں شمولیت پر بہت زیادہ خوش ہوں، ان کی موجودگی سے فلم کو ایک نئی جہت ملے گی۔

یاد رہے کہ جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا ہی سیکوئل ہے،جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار اد کیے تھے۔