صاحبہ نے بیٹے کیلئے ہانیہ عامر کو پسند کرلیا؟
August, 8 2024
لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں کی خوبرو اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ اگر کبھی میں نے فلم بنائی تو اس میں اپنے بیٹے کیساتھ ہیروئن کے طور پر ہانیہ عامر کو کاسٹ کریں گی۔
حال ہی میں صاحبہ اور ان کے شوہر جان ریمبو نےایک نجی ٹیلی وژن کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر دونوں کو کبھی اپنی فلم بنانے کا موقع ملے تو وہ کس کو کاسٹ کریں گے؟
جان ریمبو نے جواب دیا کہ وہ اپنے بیٹے احسن کو کاسٹ کریں گے۔
تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ بیٹے کے ساتھ کس اداکارہ کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کریں گے؟
تو ریمبو نے اعتراف کیا کہ انہیں بیٹے کی ہم عمر اداکاراؤں کے نام نہیں آتے۔
اس موقع پر صاحبہ نے بات سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ ہانیہ عامر کو بیٹے احسن کے ساتھ فلم میں کاسٹ کریں گی۔
صاحبہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے" ڈمپل" ہیںاور میرے صاحبزادےاحسن کے گالوں پر بھی "ڈمپل "بنتے ہیں، اس لئے وہ دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا چاہیں گی۔
صاحبہ نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ عمومی طور پر ڈرامے نہیں دیکھتیں، لیکن حال ہی میں انہوں نے ہانیہ عامر کا ایک ڈراما دیکھا، جس میں انہیں ہانیہ کی اداکاری بہت پسند آئی۔
یہ انکشاف صاحبہ کی جانب سے بیٹے احسن کے لیے ہانیہ عامر کو پسند کرنے کی دلچسپ اور خوشگوار کہانی کو سامنے لاتا ہے۔