شا ہ رخ خان کے ڈائیلاگ آئی لو یو ک ک کرن کی حقیقت کیا؟
Image
ممبئی :(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ویسے تو ہر فلم اور ڈائیلاگ لافانی ہے تاہم انہیں انڈسٹری میں شہرت دوام بخشنے والا ڈائیلا گ بلاشبہ آئی لو یو ک ک کرن تھا؟شاہ رخ خان نے یہ ڈائیلاگ اس طرح سے کیوں بولا اس راز سے بالٓاخر پردہ اٹھ گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیاگیا کہ شاہ رخ خان نے مقبول ڈائیلاگ آئی لو یو ک ک ک کرن دراصل فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا کی ہکلاہٹ سے متاثر ہو کر اس کا فلم میں بولا تھا۔

 
اداکارہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ سے قبل انہیں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ ’آئی لو یو کرن‘ والے سادے ڈائیلاگ کے بجائے اسے تبدیل کرکے ’آئی لو یو ک-ک-ک-کرن‘ بول کر ادا کریں گے۔
 
 یش چوپڑا اکثر گفتگو کے دوران ہکلاتے تھے توشاہ رخ خان نے یش چوپڑا سے متاثر ہو کر وہ ڈائیلاگ بولا تھا جو پہلے دن کی طرح آج بھی مقبولیت کی بلندی پر ہے۔
 
یش چوپڑا کی مشہور فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان نے ولن کا کردار ادا کیا تھا جو اس وقت کے روایتی رومانوی ہیرو کے کردار سے مختلف تھا۔
 
یاد رہے کہ فلم ’ڈر‘ کے علاوہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں ’یس باس’، ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور ’ڈپلیکیٹ‘ وغیرہ شامل ہیں۔
 
 دونوں نے نہ صرف اسکرین پر بہترین کیمسٹری شیئر کی بلکہ حقیقی زندگی میں قریبی دوست ہیں اور آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالکان بھی ہیں۔