عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 56 سینٹ یعنی 0.65 فیصد کمی کے بعد 85.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح عالمی معیار برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کے نرخ 16 سینٹ یعنی 0.17 فیصد گر کر 92.98 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 52 لاکھ 80 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ پیٹرول کے ذخائر 51 لاکھ 20 ہزار بیرل بڑھ گئے جبکہ ڈیزل اور دیگر کشید شدہ ایندھن کے ذخائر میں 3 لاکھ 51 ہزار بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق امریکی ذخائر میں اضافے سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد بہتر ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ آیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
تاہم دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں کے خدشات بدستور عالمی مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔