حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا،پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنشنرز کیلئے اہم خبر،حکومت کا بڑا اعلان
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 9 اکتوبر کے لیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔