پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دروبدل ، نوٹی فکیشن جاری
فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی گئی ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسہ کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 02 اکتوبر کے لیے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔