کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 036 روپے کی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج بجلی کن علاقوں میں بند رہے گی؟ شیڈول جاری
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے بڑھکر 6963 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں مسلسل 5 روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 12,000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 287 روپے کمی ہوئی ہے۔