حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں/فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا کی جانب سے آر ایل این کی نئی قیمتوں کا اعلان
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 ستمبر کے لیے ہیں۔