پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹی فکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 ستمبر کے لیے ہیں/فائل فوٹو
Updated | Published September, 23 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سے آمدن کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ میں شامل
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 ستمبر کے لیے ہیں۔