پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹی فکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات ک ی قیمتوں میں کمی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔
پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔
واضح رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔