سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 4605 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 7329 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، جبکہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر، شرح سود اور سرمایہ کاروں کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو متاثر کرنے والے اہم عوامل میں شامل ہیں۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد صارفین کی جانب سے خریداری کے رجحان میں تبدیلی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
تاہم مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ یا کمی ہوسکتی ہے۔