آبنائے ہرمز کا تنازع طول پکڑ گیا، عالمی منڈی میں تیل 5 فیصد مہنگا

آبنائے ہرمز کا تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر اختلافات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کا اضافہ ہوگیا /فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
لندن: (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

  تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے کسی قابلِ قبول طریقہ کار پر تاحال اتفاق نہیں کرسکے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 87.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی تقریباً 5.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.13 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔ دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہونے والی آبنائے ہرمز سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے وہاں پیدا ہونے والی کسی بھی رکاوٹ کا براہِ راست اثر عالمی توانائی کی منڈی پر پڑتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری اختلافات کے باعث سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے میں مزید تاخیر ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑا اضافہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امید کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کم ہونے کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال نہ صرف تیل کی قیمتوں بلکہ عالمی تجارت، شپنگ انشورنس اور بحری نقل و حمل کے اخراجات پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اگر تجارتی جہازوں کی آمدورفت محدود رہی تو عالمی مارکیٹ میں توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر ہوگا۔ اگر فریقین کسی قابلِ قبول انتظام پر پہنچ جاتے ہیں تو قیمتوں میں دوبارہ کمی آسکتی ہے، تاہم کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں خام تیل مزید مہنگا ہونے کا امکان موجود ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں