سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کے بعد 4341 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 2200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق 10 گرام سونا 1887 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 113 روپے سستی ہونے کے بعد 6826 روپے پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے زیورات خریدنے کے خواہشمند شہریوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مبذول کر دی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی نرخوں پر پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 28 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔