پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Pakistan Petrol Price Increase
فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 83 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک روز پہلے بھی یومیہ قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ منگل کے روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

منگل کے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، تاہم صرف 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ قیمتوں میں اضافے نے شہریوں پر مزید مالی دباؤ ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں