پٹرول ڈیلرز نے نئی پٹرولیم پالیسی مسترد کردی، ہڑتال کا عندیہ

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق نئی حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 17 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق نئی حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی نے نئی پٹرولیم پالیسی پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں ، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے ، او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

نعمان علی نے کہا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں ، نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہو گا۔

چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپس اونرز ایسوسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے،اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں