سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 138 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 421 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہو رہے ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اس وقت فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 125 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

معایش ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی طلب میں تبدیلی آئندہ دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جس پر سرمایہ کار اور خریدار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں