ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

LPG Price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 28 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود پنجاب بھر، خصوصاً لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ جاری ہے۔

دکاندار سرکاری نرخ نظر انداز کرتے ہوئے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں یہ گیس 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، یوں صارفین کو سرکاری نرخ کے مقابلے میں فی کلو تقریباً 170 سے 190 روپے زائد ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد دکاندار اپنی مرضی سے روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک قیمت میں اضافہ کر دیتے ہیں، جبکہ قیمتوں کی نگرانی کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

صارفین کے مطابق مہنگائی کے موجودہ دور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ ان کے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ ڈال رہا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں