پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Pakistan stock market today
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہو گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 223 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اس اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 5 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر بحال ہو گیا، جو سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا، جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 475 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم اسی ہفتے کے دوران مارکیٹ نے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا، جہاں انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 82 ہزار 185 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 836 رہی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے موجودہ تیزی کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے امکانات ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی اور معاشی استحکام برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتری کی جانب جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے مزید ریلیف کا اعلان کر دیا گیا

دوسری جانب بروکریج ہاؤسز کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی واپسی اور غیر یقینی صورتحال میں کمی نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔ کاروباری حلقے امید ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ مثبت رجحان آئندہ سیشنز میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-22 USD to PKR 278.33
2026-06-22 EUR to PKR 319.22
2026-06-22 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-22 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-22 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-22 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-22 Petrol (Super) 299.50
2026-06-22 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-22 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں